9 جنوری 2013 - 20:30

مصر کے ایک رکن پارلیمنٹ علی فریج نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ایجنٹ سینا کے علاقے میں جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

ابنا: قاہرہ سے شائع ہونے والے اخبار " المصری الیوم" کی رپورٹ کے مطابق مصری رکن پارلیمنٹ علی فریج نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ سینا کے علاقے میں آشکارا طور پر جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔اس اخبار کے مطابق مصر کی پارلیمنٹ میں سینا کے عوامی نمائندے علی فریج نے مصری وزارت داخلہ کی کارکردگي پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں مصری سیکورٹی فورسز کی نگرانی بہت کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ مصری سیکورٹی فورسز کی کمزور کارکردگی سینا کے علاقے میں موساد کے ایجنٹوں کی آزادانہ آمدو رفت اور جاسوسی کے اقدامات انجام دینے کا باعث بنی ہے۔

.......

/169